ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمل ناڈو میں آج سے 27 اضلاع میں پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان

تمل ناڈو میں آج سے 27 اضلاع میں پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان

Mon, 14 Jun 2021 12:50:53    S.O. News Service

چنئی، 14؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) تمل ناڈو حکومت نے ریاست میں کووڈ کے تازہ واقعات اور سرگرم مقدمات کی تعداد میں کمی کے بعد چنئی کارپوریشن سمیت ریاست کے 27 اضلاع میں مزید نرمی کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کے مختلف طبقات کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد ریاستی حکومت دارالحکومت چنئی سمیت ریاست کے 27  اضلاع میں نرمی دینے جارہی ہے۔چھوٹ کے تحت چائے کی دکانوں کو صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک چلنے کی اجازت ہے لیکن انہیں صرف پارسل خدمات پیش کرنے کی اجازت ہے۔ لوگوں کو دکانوں کے قریب کھڑے ہونے اور چائے پینے کی اجازت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ جب حکومت نے جمعہ سے شراب کی دکانیں کھولنے کا اعلان کیا تھا، لیکن چائے کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی تھی تو حکومت کے اس اقدام پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی تھی۔بلاگر ایم پوگاجھینڈی نے کہاکہ ہماری ریاست کے سرگرم نوجوانوں کا شکریہ جو شراب کی دکانوں کی اجازت دینے اور چائے کی دکانوں کو کام کرنے سے روکنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف نکلے تھے۔ آخر کار حکومت کو چائے کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی۔


Share: